صوابی،متاثرین سیلاب کی ہرممکن مدد کی جائے گی،قومی کرکٹر شاہد آفریدی

جمعہ 22 اگست 2025 18:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) قومی کرکٹر شاہد آفریدی نےكلاوڈبرسٹ،بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ دالوڑی گاؤں صوا بی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی سی صوابی نصراللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے دورہ صوابی کے دوران متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے متاثرین کو حوصلہ دیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دورہکے دوران آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے، اپنی اور فائونڈیشن کی طرف سے جتنا ہو سکے متاثرین کی مدد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :