کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،ڈی پی اومظفرگڑھ

جمعہ 22 اگست 2025 18:28

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) پنجاب پولیس انٹر ڈسٹرکٹ گیمز 2025میں میزبان مظفرگڑھ پولیس کی ٹیمز نے میدان مار لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایک ہفتے سے جاری پنجاب پولیس انٹر ڈسٹرکٹ گیمز جو کہ فیصل اسٹیڈیم مظفرگڑھ میں مظفرگڑھ پولیس کی میزبانی میں منعقد ہوئیں جہاں ضلع راجن پور، لیہ، ڈی جی خان اور مظفرگڑھ کی ٹیموں نے شرکت کی۔

ایتھلیٹکس بیڈ منٹن، پاور لفٹنگ، ٹیبل ٹینس، میل فی میل کے مقابلے ہوئے جس میں ریجن ہذا سے ڈی جی خان،لیہ ، راجن پور ، مظفرگڑھ اضلاع کے درمیان زوردار مقابلے ہوئے جس میں پاور لفٹنگ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس میں پہلی پوزیشن مظفرگڑھ پولیس نے حاصل کر کے میدان مار لیا جبکہ دوسری پوزیشنز ڈی جی خان اور لیہ کی رہی اور تیسرے نمبر پر راجن پور کی ٹیمز رہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اور تمام ٹیمز کو ان کی پوزیشنز کے مطابق اے ایس پی علی احمد اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اکبر محمود کے ہمراہ شیلڈز اور میڈلز دیئے۔ڈی پی او مظفرگڑھ نے تمام کھلاڑیوں کو بہترین مقابلے کرنے پر حوصلہ افزائی کی اور شہزاد گجر سپورٹس منیجر مظفرگڑھ کو بہترین انتظامات کرانے پر شاباش دی۔ڈی پی او کا کہنا تھا ان کو بڑی خوشی ہوئی کہ انہوں اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کی آئندہ بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔