حب الوطنی کے جذبےاور نوجوان نسل کو آزادی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینا بہت ضروری ہے۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

جمعہ 22 اگست 2025 19:26

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے قائداعظم ایجوکیشنل کمپلیکس ساہیوال میں جشن آزادی کی شاندار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ حب الوطنی کے جذبےاور نوجوان نسل کو آزادی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینا بہت ضروری ہے،یہ ملک ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے اورہمیں قائد اعظم محمد علی جنا ح کے اصول ایمان ، اتحاد، تنظیم کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کرنی چاہئیں۔

تقریب میں طلباو طالبات نے مختلف پرفارمنس بھی پیش کیں۔ میزبان چوہدری مبشر حسن نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی آمد اور تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے یونیورسٹی آف ساہیوال کا دورہ بھی کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر سے تدریسی و تحقیقی امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔