خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالی اموات کی تعداد 427 ہوگئی، بونیر سب سے زیادہ متاثر ہ ضلع ہے، پی ڈی ایم اے خیبرپختوا

جمعہ 22 اگست 2025 19:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی اموات کی تعداد 427 ہوگئی، جس میں بونیر سب سے زیادہ متاثر ہ ضلع ہے۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی ومالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 427 ہوگئیں، جن میں ضلع صوابی میں مزید 12 لاشیں ملنے کے بعد مجموعی اموات 42جبکہ بونیر میں ایک لاش ملنے کے بعد مجموعی تعداد 291 ہوگئی ۔

جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں 321 مرد، 60 بچے اور 46 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 182 مرد، 45 بچے اور 43 خواتین شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث 1398 گھر وں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں 1030 گھروں کو جزوی اور 368 گھر مکمل منہدم ہوئے۔ بونیر میں جاں بحق افراد کی تعداد 228 اور صوابی میں 41 ہو گئی ہے، یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر ، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ ،دیر لوئراور بٹگرام، صوابی میں پیش آئے ہیں۔