بنگلہ دیشی خاتون امپائر ستھیرا جاکر نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب،مینز ٹی ٹوئنٹی میں فرائض نبھائیں گی

جمعہ 22 اگست 2025 22:19

بنگلہ دیشی خاتون امپائر ستھیرا جاکر نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب،مینز ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)بنگلہ دیشی خاتون امپائر ستھیرا جاکر نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں، وہ مینز ٹی ٹوئنٹی میں فرائض نبھائیں گی۔ستھیرا جاکر مینز انٹرنیشنل کرکٹ میں ذمہ داری انجام دینے والی بنگلہ دیش کی پہلی خاتون امپائر بن جائیں گی۔

(جاری ہے)

بی سی بی نے نیدرلینڈز کے خلافی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اعلان کردہ چار میچز آفیشلز میں انہیں بھی شامل کیا ہے۔

وہ یکم ستمبر کو شیڈول دوسرے میچ میں ٹی وی امپائر جبکہ پہلے اور آخری میچ میں فورتھ امپائر کی ذمہ داری انجام دیں گی۔ستھیرا بنگلہ دیش کی سابق انٹرنیشنل کرکٹر ہیں۔ انہیں گزشتہ برس آئی سی سی ڈیویلپمنٹ پینل برائے امپائرز میں شامل کیا گیا تھا۔وہ اب تک 30 ویمنز انٹرنیشنل میچز میں ذمہ داری انجام دے چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :