آئی سی سی ورلڈکپ 2027 کے وینیوز کا اعلان

ایونٹ اکتوبر اور نومبر 2027 کے دوران منعقد ہوگا جس میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی

جمعہ 22 اگست 2025 21:55

آئی سی سی ورلڈکپ 2027 کے وینیوز کا اعلان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)آئی سی سی ورلڈکپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ مشترکہ طور پر تین ممالک جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے 54 میں سے 44 میچز جنوبی افریقہ کے آٹھ مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ جبکہ زمبابوے اور نمیبیا 10 میچز کی میزبانی کریں گے۔جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ، پریٹوریا ، کیپ ٹاؤن، ڈربن، بلوئم فونٹین، ایسٹ لندن ،پارل اور کیں برہا کو ون ڈے ورلڈکپ کی میزبانی دی گئی ہے،ایونٹ اکتوبر اور نومبر 2027 کے دوران منعقد ہوگا جس میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :