صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی زیر صدارت دریائے سندھ کی صورتحال بارے جائزہ اجلاس

جمعہ 22 اگست 2025 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی زیر صدارت حالیہ بارشوں کے باعث دریائے سندھ کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس سندھ سیکرٹریٹ میں منعقد ہواجس میں سیکرٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے صوبائی وزیر کو گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج سمیت دریائے سندھ کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر نے افسران اور عملے کو ہدایت دی کہ دریاؤں کے بندوں کو مضبوط اور محفوظ بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جاسکے۔

انہوں نے افسران کو سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے اور بیراجوں و بندوں پر عملے کی ڈیوٹیاں سختی سے یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عوام کو بھی تاکید کی کہ وہ دریاؤں، برساتی ندی نالوں اور بندوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔ اجلاس میں ایم ڈی سیڈا پریتم داس، چیف انجینئرز سکھر، گڈو اور کوٹری بیراج، سدرن سندھ ڈرینج ریجن، پی ڈی تھر کول واٹر ورکس پروجیکٹ اور دیگر افسران بھی آن لائن شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :