وہاڑی میں کسانوں کیلئے تین کروڑ تک بلا سود قرضہ، جدید زرعی مشینری خریدنے کا موقع

جمعہ 22 اگست 2025 22:58

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ وہاڑی چوہدری محمد جاوید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی خریداری کیلئے تین کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کر رہی ہے، جس کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل جلد شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ قرضے بینک آف پنجاب کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے تاکہ کاشتکار جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے پیداوار بڑھا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت کسان ہارویسٹر، رائس ٹرانسپلانٹر، سائیلج ہارویسٹر، آرچرڈ پرونر اور ہائی پاور ٹریکٹر سمیت مختلف مشینری خرید سکیں گے۔ مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن 0800-17000 پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔\378