ستھرا پنجاب مہم کے تحت تاریخ میں پہلی بار دیہی و شہری علاقوں میں یکساں صفائی نظام دیکھنے کو مل رہا ہے، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو

جمعہ 22 اگست 2025 23:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہریوں کو تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی و شہری علاقوں میں یکساں صفائی نظام دیکھنے کو مل رہا ہے ، اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے کنٹریکٹرز کمپنیوں کو ہائر کیا گیا ہے جبکہ ٹھیکیداروں کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچانک شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کی انسپکشن کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویژنل ہیڈ آپریشن انوار الحق نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شہر کی انسپکشن کرتے ہوئے عملہ صفائی سے ملاقات کی اور شہریوں سے بھی صفائی بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر کے مرکزی مقامات اور رہائشی علاقوں میں فوری نئے ڈسٹ بن اور کنٹینرز رکھے جائیں تاکہ شہریوں کو واضح تبدیلی نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ ملتان شہر میں ویسٹ کولیکشن کی شرح میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ عارضی ٹرانسفر سٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ شہر سے کوڑا کرکٹ منتقلی کا نظام تیز ہوسکے۔