وہاڑی میں پنجاب سوشیواکنامک رجسٹری پروگرام، سروے ٹیموں میں ٹیب و کٹس تقسیم

جمعہ 22 اگست 2025 23:00

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) پنجاب سوشیواکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت ضلع کونسل ہال میں سروے ٹیموں میں ٹیب اور کٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ سروے حکومت پنجاب کا عوامی فلاح کے لیے بڑا قدم ہے جس کے ذریعے گھر گھر جا کر خاندانوں کی رجسٹریشن کی جائے گی تاکہ مستحق افراد کو مالی امداد، بنیادی سہولیات اور دیگر مراعات میرٹ پر فراہم کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے بتایا کہ رجسٹرڈ شہری ای بائیک، روشن گھرانہ، سولر پروگرام، بزنس کارڈ، ہمت کارڈ، رمضان راشن، ہیلتھ کارڈ، کسان کارڈ سمیت مستقبل کے فلاحی منصوبوں میں بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ڈسٹرکٹ منیجر پی ایس ای آر اربن یونٹ عباس علی کے مطابق ضلع وہاڑی میں 320 سے زائد سروے ٹیمیں اور ہر تحصیل میں تین سپروائزر تعینات کیے گئے ہیں۔ تقریب میں اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم بھی شریک ہوئے۔\378

متعلقہ عنوان :