فیصل آباد پولیس کارروائی، منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد

جمعہ 22 اگست 2025 23:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 10.8 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ستیانہ آفتاب احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد شفیق عرف پھیکی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے دس کلو آٹھ سو گرام چرس برآمد کر لی ۔تھانہ ستیانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔