ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی، یک اشتہاری ملزم گرفتار

جمعہ 22 اگست 2025 23:07

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ڈیرہ غازی خان پولیس نےایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈولفن اور محافظ اسکواڈ کی جانب سے ڈیرہ غازی خان شہر اور گردونواح میں مؤثر گشت کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس گشت کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک اشتہاری ملزم مُزَمِّل کو گرفتار کر کے تھانہ دراہمہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اسی دوران ایک الگ کارروائی کے دوران دو عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں، جنہیں آئندہ قانونی کارروائی اور اصل مالکان کو حوالگی کے لیے متعلقہ تھانے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :