راولپنڈی پولیس کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 16ملزمان کو گرفتار

جمعہ 22 اگست 2025 23:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) راولپنڈی پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 16ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی شیری گینگ گرفتار کر کے چھینا گیا موٹر سائیکل، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا۔گرفتار گینگ قبل ازیں جڑواں شہروں میں ڈکیتی،چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ہے،تھانہ صادق آباد اور نصیر آباد نے منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کر کے کلو سے زائد آئس و چرس برآمد کر لی۔

تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چائے(پتی) بنانے والی کمپنی کے ڈسٹریبیوشن آفس سے رقم چرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔زیر حراست شخص سے مسروقہ رقم 8 لاکھ 50 ہزار روپے اور کٹر برآمد ہوا، زیر حراست شخص دفتر میں 3/2 بار نوکری کی غرض سے آیا تھا، زیر حراست شخص کٹر کے ذریعے کھڑکی کاٹ کر دفتر داخل ہوا اور رقم چرا لی تھی۔

(جاری ہے)

واقعہ کا مقدمہ جون 2025 میں درج کیا گیا تھا،پولیس نے تھانہ سٹی،آر اے بازار ،پیرودہائی اور گوجرخان کے علاقوں سے پانچ ملزمان گرفتار کر کے 60 لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ تھانہ سٹی، رتہ امرال، چکلالہ اور روات کے علاقوں سے سات ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ و روند برآمد کئے گئے ۔