
انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلے میں ایم این اے طاہرہ اورنگزیب کا مختلف علاقوں کا دورہ
جمعہ 22 اگست 2025 23:24
(جاری ہے)
اس کے علاوہ ایک نجی ہوٹل اور مغلاں قبرستان (یونین کونسل 15) پنڈورہ ٹائر شاپ قبرستان کا بھی دورہ کیا گیا جہاں ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کا معائنہ کیا گیا۔
طاہرہ اورنگزیب اور شازیہ رضوان نے شہریوں کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ قبرستانوں اور ایسے مقامات پر کھڑا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے اس لیے عوام کو اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے۔انسدادِ ڈینگی ٹیم کے ہمراہ وفد نے سید پور روڈ (یونین کونسل 19) کا بھی معائنہ کیا جہاں مختلف دکانوں اور ٹائر شاپس میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب واقع سراجیہ پارک میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) اور ایک سماجی تنظیم (این جی او) کے تعاون سے پودے لگائے اور شہریوں میں پودے تقسیم بھی کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری اور شجرکاری ڈینگی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگی کیونکہ یہ ماحول کو صاف اور صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی تعاون سے ڈینگی کے خلاف بھرپور مہم چلا رہی ہے اور میڈیا کے ذریعے عوام میں آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر حسین ترمزی نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی کے لیے فیلڈ ٹیمیں دن رات سرگرم ہیں اور شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پانی جمع نہ ہونے دیں اور حکومتی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی تعاون کے بغیر اس مہم کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.