فیصل آباد پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے والے باپ اور بیٹا گرفتار کرلئے

جمعہ 22 اگست 2025 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) فیصل آباد پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے والے باپ اور بیٹا گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وویمن پولیس نے کارروائی کرکے خاتون پر تشدد کرنے والے باپ جاوید اور بیٹا عمر جاوید کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے سمیرا بی بی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور دھکے دے کر گھر سے نکال دیا۔انسپکٹر مدیحہ ارشاد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عمر جاوید اور جاوید کو گرفتار کیا۔تھانہ وویمن پولیس نے گر فتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :