سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کی نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے بزنس ماڈل سے متعلق ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کے وفد سے ملاقات

جمعہ 22 اگست 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے بزنس ماڈل سے متعلق ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کے وفد سے اہم ملاقات کی-اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری امیر محمد اور چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی-اس موقع پر منظور احمد اور ڈاکٹر علی شیخ نے ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کی نمائندگی کی-وڈیو لنک کے ذریعے ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنسلٹنس نے بھی شرکت کی -ملاقات کے دوران نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے بزنس ماڈل بارے تبادلہ خیال کیا گیا -ایشیائی ترقیاتی بنک کے نمائندگان نے اس حوالہ سے پریزنٹیشن بھی دی-سیکرٹری صحت عظمت محمود خان نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کیلئے ایک جامع اور سود مند بزنس ماڈل ڈیزائن کرنے پر زور دیا-