نوشہرہ،پولیس نے 33مجرمان اشتہاری،6ڈرگ ڈیلر، 2ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے

جمعہ 22 اگست 2025 20:10

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)پولیس نے 24گھنٹوں میں 33مجرمان اشتہاری،6ڈرگ ڈیلر، 2ملزمان غیر قانونی اسلحہ سمیت حراست میں لے کر مقدمات درج کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کا یہ عزم کہ (منشیات سے پاک نوشہرہ)کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع بھر میں تھانہ جات کی سطح پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں سنگین جرائم میں ملوث 33 مجرمان اشتہاریوں سمیت 06 ڈرگ ڈیلروں کے قبضہ سے 07 کلو 173گرام چرس،01 کلو 227گرام آئس برآمد کی گئی ،جبکہ 02 ملزمان۔ سے 06 پستول برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :