ر*صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 5 ارب 11 کروڑ روپے کے فنڈز منظور

جمعہ 22 اگست 2025 20:20

.لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 22 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 5ارب 11 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں چکوال میں ڈنڈا شاہ سے گھول بذریعہ لاوا سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے 1 ارب 37 کروڑ ، چیف منسٹر منیارٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے 1 ارب روپے ، ایکسیلی ریٹ پنجاب پروگرام کے لیے 2 ارب 30 کروڑمری میں سکائی وال برج کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کے لیے 7 کروڑ روپے ، میانوالی میں کالا باغ کے مقام پر سیاحوں کے لیے کیبل کار کے ڈیزائن اور قیام کے لیے 8 کروڑ لاکوٹ سے پنڈی پوائنٹ مری تک کیبل کار کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے 9 کروڑ لاہور میں تھیم پارک کی تعمیر کے لیے 20 کروڑ روپے کے فنڈز منظور شامل ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔