خضدار، جمعیت علمائے اسلام نے نیشنل ہائی وے بلاک کرنے کا فیصلہ موخر کردیا

جمعہ 22 اگست 2025 20:25

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)جمعیت علمائے اسلام ضلع خضدار نے سردار زادہ میر محمد یوسف قلندرانی کی گرفتاری کے خلاف 23 اگست کو نیشنل ہائی وے بلاک کرنے کا اعلان واپس لے لیا۔ آج مرکزی جامعہ مسجد خضدار میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر نے جمعیت علمائے اسلام خضدار کے ضلعی امیر مولانا قمرالدین اور سردار علی محمد قلندرانی کے ساتھ اہم مذاکرات کیئے۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں ضلعی انتظامیہ نے سردار زادہ میر محمد یوسف قلندرانی کی گرفتاری سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور معاملے کے پرامن حل کے لیئے تعاون کا وعدہ کیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے انتظامیہ کے مثبت رویے کے پیش نظر احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ جمعیت علمائے اسلام کا موقف تھاکہ ہم اپنے مطالبات کے حق میں پرامن رہتے ہوئے آواز اٹھاتے رہیں گے، لیکن فی الحال مذاکرات کے نتیجے میں روڈ بلاک کا پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :