رائے ونڈ،معمولی تلخ کلامی پر نوجوان ڈنڈوں ،آہنی راڈز کے حملے سے جاں بحق

جمعہ 22 اگست 2025 20:25

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) معمولی تلخ کلامی پر نوجوان ڈنڈوں اور آہنی راڈز کے حملے سے جاں بحق ہو گیا ۔ رائے ونڈ سٹی کے علاقہ بابلیانہ اوتاڑ،بھمبہ پلی پر شیر فروش دو بھائی واجد اور راشد دودھ فروخت کرکے گھر کی طرف جارہے تھے،فروٹ فروش اویس اور اسکے بھائی تیمور سے فروٹ کی قیمت پر تلخ کلامی ہوگئی 30روپے کے لین دین پرتوں تکرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریڑھی مالک اور اس کا بیٹا اشتعال میں آگیا اور ڈنڈوں اور آہنی راڈز سے ان پر تشدد شروع کردیا، تشدد سے دونوں بھائی بے ہوش ہوکر سڑک پر گرگئے۔دونوں زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں واجدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،رائے ونڈ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیاابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔