سی پی او فیصل آباد کی تھانہ کھرڑیانوالہ میں کھلی کچہری، سائلین کو سنا اور موقع پر داد رسی کے احکامات جاری کئے

جمعہ 22 اگست 2025 20:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) سی پی او فیصل آباد کی تھانہ کھرڑیانوالہ میں کھلی کچہری، سائلین کو سنا اور موقع پر داد رسی کے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے تھانہ کھرڑیانوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر ایس پی جڑانوالہ ڈویژن، ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ اور متعلقہ ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آبادنے سائلین کے مسائل پر مبنی درخواستوں کو سنا اور موقع پر متعلقہ افسران کومیرٹ پر سائلین کی شکایات کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ضلع بھر کے تھانہ جات میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ عوام کو درپیش مسائل حل کئے جا رہے ہیں اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات اور وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں،شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔