نائب وزیراعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش جائینگے

دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 22 اگست 2025 19:38

نائب وزیراعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش جائینگے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش جائینگے، ڈھاکہ میں مختلف بنگلہ دیشی رہنماوں سے اہم ملاقات کرینگے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ 23اگست کو بنگلہ دیش روانہ ہونگے نائب وزیر اعظم پروفیسر محمد یونس اور مشیر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین سے ملاقات کرینگے ۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔۔