کوئٹہ ،نامعلوم افراد نے فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

جمعہ 22 اگست 2025 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی شام کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمدسلام ترین کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔