U 70 سالہ منشیات فروش کی درخواست ضمانت خارج

جمعہ 22 اگست 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے 70 سالہ منشیات فروش کی درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نے منشیات فروش مظفر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار 7 ماہ سے جیل میں قید ہے،ملزم کے خلاف پولیس نے 1340 گرام ہیروئن کا مقدمہ درج کیا ہے،ملزم 70 سال کا بزرگ شخص ہے،پولیس نے مقدمہ میں ہیروئن کا رنگ سفید لکھا ہے جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے براؤن رنگ کا مواد بھیجا گیا ہیعدالت ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے،سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار ملزم عادی مجرم ہے،ملزم پہلے بھی منشیات کے ایک کیس میں سزا یافتہ ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ٹرائل عدالت کو چار ماہ میں مقدمہ کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا