ھ*احمد خان بھچر کی نااہلی کیخلاف درخواست پر کارروائی ملتوی ، وکلاء سے مزید دلائل طلب

جمعہ 22 اگست 2025 22:00

0لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کی نااہلی کیخلاف درخواست پر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے وکلائ سے مزید دلائل طلب کر لیے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے احمد خان بچھر کی درخواست پر سماعت کی جس میں اسمبلی رکنیت سے نا اہلی کے نوٹفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پیش ہوکر مسئلہ حل کیوں نہیں کر دیتی.

وکیل نے بتایا کہ سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کی لیکن اپیل ابھی سماعت کیلئے مقرر نہیں کی گئی.عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انصاف کے بنیادی اصولوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا. وکیل نے واضح کیا کہ سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی تو جائے پیش ہو جائیں گی. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک اپیل سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوتی تب تک آپ کی درخواست کو بھی رکھ لیتے ہیں. وکیل نے نشاندہی کی کہ حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی ہائیکورٹ آفس نہیں لے رہا پھر کیا کریں وکیل نے بتایا کہ کسی بھی ملزم یا مجرم کے بنیادی آئینی حقوق ختم نہیں کئے جاسکتی. وفاقی حکومت کے وکیل نے اعتراض کیا کہ اشتہاری جب تک پیش نہیں ہوگا ریلیف نہیں دیا جا سکتا