آل ریونیو سندھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن کی اپیل پر بدین ضلع میں تمام سرکاری محکموں کے دفاتر بند رکھنے اور احتجاج کا اعلان

جمعہ 22 اگست 2025 22:05

بدین (این این آئی۹ محکمہ ریونیو کے ملازمین کے مطالبات کی منظوری کے سلسلہ میں جاری احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میں 25 اگست بروز پیر کو سندھ بھر کی طرح بدین میں بھی تمام ریونیو دفاتر بند کر کے سرکاری امور کا بائیکاٹ کرنے کے علاوہ بدین میں ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ، آل سندھ ریونیو ایمپلائز ایسوسیئیشن ضلع بدین کے صدر علی نواز سموں اور دیگر عہدیدران اللہ بخش خاصخیلی ، اسماعیل میمن ، یعقوب ببر اور ملازمین کا کہنا ہے کہ پنشن فنڈ سے غیرقانونی کٹوتیوں، دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے ملازمین کو ڈی آر اے الانس دینے، ریٹائرمنٹ پر انشورنس کی سہولت فراہم کرنے سمیت کئی جائز مطالبات کے حوالے سے حکومت فوری نوٹس لے ، ضلعی صدر آل ریونیو سندھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن اور سندھ ایمپلائیز الائنس ضلع بدین کے رہنما علی نواز سموں اور دیگر نے کہا ہے کہ اگر ملازمین اب بھی اپنے حقوق کے لیے متحد نہ ہوئے تو آئندہ مہینوں میں پنشن بھی ختم کی جا سکتی ہے، جس سے ہزاروں ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہیانہوں نے تمام ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات ختم کرکے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ اپنے حقوق کے لیے مثر آواز بلند کی جا سکے .

متعلقہ عنوان :