Live Updates

چیئرمین یونین کونسل 7 ملیر کے چیئرمین امام بخش کا اپنی نگرانی میں بارش کے دوران ٹوٹنے والی سیوریج لائن کی مرمت

جمعہ 22 اگست 2025 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) یوسی 7ملیر کے چیئر مین امام بخش ڈومکی اور ماڈل کالونی کے چیئر مین ظفر احمد کے علاوہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکسیئن بارش کے دوران گلستان ملیر ست ملحقہ ملیر ندی میں جانے والی 18"کی سیوریج لائن جو حالیہ بارشوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی کو یوسی7کے اہلکاروں نے امام بخش ڈومکی کی موجودگی میں شاول اور کرین کی مدد سے پائپ لائن کے مین ہول جس میں گلشن رفیع ، رفیع پرائیڈ سوداگران ہائوسنگ سوسائٹی، شاد باغ ، باغ رفیع، گلشن غزالی، گلستان ملیر ، جمعہ گوٹھ، ابراہیم ولاز و دیگر تمام سوسائٹیز کا سیوریج کا پانی اس لائن میں جاتا ہے کو صحیح کروادیا ہے امام بخش ڈومکی نے میڈیا کے نمائندوں ہاشم جت اور پریس کوآرڈینیٹر عابد راجپوت کواپنے مرکزی دفتر میں بتایا کہ میں از خود اور میری ٹیم کے ممبران ہر قسم کے اوزاروں اور ہتھیاروں سے لیس ہو کر 18"کی لائن کو (OK)کروا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے آج مورخہ22-08-2025:کو میئر کراچی اور ڈپٹی مئیر کراچی نے پائپ لائن کا ٹرک بھر کر ہمیں بھیج دیا ہے ۔ میں یوسی 7اور8کے رہائیشوں کو یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ دو یا تین دن میں تمام علاقوں کی سیوریج لائن صحیح ہو جائینگی اور 18"کی نئی پائپ لائن بھی ڈال دی جائیگی۔ امام بخش ڈومکی نے بتایا کہ میں ظفر احمد چیئرمین ماڈل ٹائون کی آمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اور میری ٹیم کے ممبران کی ورکنگ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے تعاون کا یقین بھی دلایا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :