Live Updates

کمشنر کراچی نے شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کی تفصیلات جاری کردیں

جمعہ 22 اگست 2025 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرگ روڈ انڈر پاس سے پانی کی نکاسی مکمل کرنے کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی کو مختلف ڈپٹی کمشنرز نے پانی کی نکاسی کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جس کے مطابق شہر میں پانچ سے زائد انڈر پاسز اور بیشتر مرکزی سڑکوں سے پانی نکال دیا گیا ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے۔

ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرک اڈہ روڈ، ایم ٹی خان روڈ ،کشمیری محلہ ،ناظم آباد ٹائون، کورنگی کراسنگ روڈ، قیوم آباداور مہران ہائی وے پربھی بارش کے پانی کی نکاسی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ اندرونی سڑکوں پربارش کے پانی کی نکاسی کا کام کیا جا رہا ہے۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ رہ جانے والی تمام سڑکوں سے پانی کی نکاسی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :