لیسکو ہر ملازم کی جان کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے ،چیف ایگزیکٹوآفیسر انجینئر محمد رمضان بٹ

ہفتہ 23 اگست 2025 12:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) چیف ایگزیکٹولیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ لیسکو اپنے ہر ملازم کی جان کو ادارے کی سب سے بڑی ترجیح سمجھتی ہے اور محفوظ کام کا ماحول کمپنی کا بنیادی ہدف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز شیخوپورہ اور ننکانہ سرکل میں افسران و لائن اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ سیفٹی محض ضابطہ نہیں بلکہ ایک طرزِ عمل ہے جو ہر ملازم کو اپنی حفاظت اور ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیسکو اپنے ہر ملازم کی جان کو ادارے کی سب سے بڑی ترجیح سمجھتی ہے اور محفوظ کام کا ماحول کمپنی کا بنیادی ہدف ہے۔انجینئر محمد رمضان بٹ نے ہدایت کی کہ لائن اسٹاف کسی بھی کام سے پہلے حفاظتی تقاضے یقینی بنائے تاکہ کسی بھی حادثے یا نقصان کا امکان ختم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غفلت یا لاپرواہی نہ صرف ملازم کے لیے خطرہ ہے بلکہ ادارے کی ساکھ اور عوامی خدمت کو بھی متاثر کرتی ہے۔

چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ سیفٹی کلچر کو مضبوط بنانے سے ملازمین اور صارفین دونوں کو فائدہ ہوگا اور بجلی کی فراہمی مزید محفوظ اور بہتر ہو سکے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ تمام ٹیموں کو معیاری سیفٹی آلات مہیا کیے جائیں اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کو مستقل جاری رکھا جائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز اعجاز بھٹی، ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد، چیف انجینئر آپریشن، ایس ای شیخوپورہ سرکل رستم علی، ایس ای ننکانہ سرکل نجم الحسن سمیت دیگر افسران، ایکسینز، ایس ڈی اوز اور بڑی تعداد میں آپریشنل اسٹاف شریک ہوا۔

متعلقہ عنوان :