چین میں زیر تعمیر پل گر گیا، 12 افراد ہلاک، 4 لاپتہ

حادثے کے وقت 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ مینیجر موقع پر موجود تھے،چینی میڈیا

ہفتہ 23 اگست 2025 16:57

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)چین کے صوبیچنھگائی میں ییلو ریور پر زیرِ تعمیر پل کا درمیانی حصہ گرنے سے 12 افراد ہلاک اور 4 لاپتاہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پل کی تعمیر کے دوران اسٹیل کیبل اچانک ٹوٹ گئی جس کے باعث پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا۔چینی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ مینیجر موقع پر موجود تھے۔ابتدائی طور پر 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی تاہم بعد میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی جبکہ 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :