Live Updates

ڈینگی ایکشن پلان،ہری پور میں انسدادڈینگی کےلئے جامع اقدامات جاری

ہفتہ 23 اگست 2025 16:57

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ڈینگی ایکشن پلان 2025کے تحت ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کےلئے جامع اقدامات جاری ہیں۔ فوکل پرسن ڈینگی ڈاکٹر عمران خان اور میڈیکل اینٹومولوجسٹ ڈاکٹر شاہین کے مطابق ڈینگی مچھر کے خاتمہ اور عوامی آگاہی کیلئے مختلف سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ لاروا کی مکینیکل صفائی کے ذریعہ گھروں، گلیوں اور دیگر مقامات سے مچھر کے لاروا کو تلف کیا جا رہا ہے، اسی طرح ماحولیاتی انتظام کے تحت پانی کے برتن ڈھانپنے، بند نالیوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کی تلفی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ مچھر کی افزائش روکی جا سکے۔

عوامی سطح پر آگاہی سیشنز بھی منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں گھر گھر وزٹ، ہیلتھ سیشنز اور معلوماتی مواد کی تقسیم شامل ہے تاکہ شہریوں کو ڈینگی کی علامات اور بچائو کی تدابیر سے آگاہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈینگی لاروا کی باقاعدہ نگرانی کیلئے ان ڈور اور آئوٹ ڈور پانی کے برتنوں جیسے اوور ہیڈ ٹینکس، گملے، پھینکے گئے ٹائر اور بالٹیوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ مچھر کی افزائش کو بروقت ختم کیا جا سکے، کسی بھی مشتبہ یا تصدیق شدہ کیس کی اطلاع پر فوری طور پر متاثرہ گھر اور اردگرد کے علاقوں میں لاروا سرویلنس سے کی جاتی ہے جبکہ ہاٹ سپاٹ علاقوں میں فوگنگ اور انڈور ریذیڈیول سپرے کے ذریعہ مچھر کے پھیلائو کو روکا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ مریض کے اہل خانہ اور قریبی مکینوں کو ذاتی تحفظ کے طریقے اپنانے کی بھی ہدایت کی جاتی ہے جن میں مچھر بھگانے والی ادویات، مچھر دانی کا استعمال اور فل آستین کپڑوں کا پہننا شامل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات