فیصل آباد پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 23 اگست 2025 16:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) پولیس کی اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے بھر پورمہم جاری ہے جس کے تحت انچارج خدمت مرکز سید منیب گیلانی کی زیر نگرانی پولیس موبائل خدمت مرکز نے کارروائی کرتے ہوئے نعیم اختر نامی اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کریکٹر سرٹیفیکیٹ بنوانے آیا مشکوک جان کر اس کاریکارڈ چیک کرنے پر تھانہ کوتوالی بوگس چیک کا اشتہاری پایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم نعیم اختر کو موقع پر گرفتار کر کے قانون کاروائی کا آغاز کردیا۔مزید براں سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر پولیس کی جواء مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ سول لائن، غلام محمد آباد اور سرگودھا روڈ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان عمران، لیاقت، گلزار اور آصف کو گرفتار کرلیا۔ملزمان پرچی جوا کھیل رہے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم بکری، پرچیاں وغیرہ برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔