کمشنر ملتان نے ڈیرہ اڈہ چوک پر جدید بس شیڈ اور سٹاپ کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 23 اگست 2025 17:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) کمشنر ملتان عامر کریم خان نے ڈیرہ اڈہ چوک پر جدید بس شیڈ اور سٹاپ کا افتتاح کر دیا۔ ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والے شیڈ سے شہریوں کو جدید سفری سہولیات میسر ہوں گی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کہا کہ شہر میں 22 جدید بس شیڈز کی تعمیر میں سے 3 مکمل کر لئے جبکہ، 9 ایم ڈی اے اور 10 نجی شعبہ مکمل کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :