طبی اداروں کے لیول 2 ڈپلومہ میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کی انڈکشن کیلئے پالیسی جاری

ہفتہ 23 اگست 2025 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے طبی اداروں کے لیول 2 ڈپلومہ میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کی انڈکشن کیلئے پالیسی جاری کر دی ۔پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیز اپنی سینڈیکیٹ سے منظوری کے بعد پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورسز لیول 2 پروگرامز کی آفر جاری رکھیں گی۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب متعلقہ یونیورسٹی کی جانب سے لیول 2 پروگرامز میں کسی قسم کی مالی بے ضابطگیوں کو برداشت نہیں کرے گی اور محکمہ کی جانب سے لیول 2 ٹرینیز کو کسی قسم کا سٹائپنڈ نہیں دیا جائے گا۔

پالیسی کے مطابق انیستھیزیا، ریڈیالوجی، پیتھالوجی، ریڈیو تھراپی، آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی، پیڈریاٹرکس، فرانزک میڈیسن، آفتھلمولوجی، سائکیٹری اور اورل اینڈ میگزیلوفیشل سرجری کے ڈسپلنز میں لیول 2 کی انڈکشن کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سینٹرلائزڈ، کمپیوٹرائزڈ، شفاف اور میرٹ کم پرفارمنس پر مبنی آن لائن پورٹل سسٹم کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :