تھرپارکر کے سرکاری ہسپتالوں میں سانپ کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین کی کوئی کمی نہیں،ڈی ایچ او

ہفتہ 23 اگست 2025 17:55

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی نے بتایا ہے کہ تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی سمیت تعلقہ اسپتالوں میں سانپ کاٹنے کے بچاؤ کی ویکسین کی 918 وائل دستیاب ہیں جن میں سے سول ہسپتال مٹھی میں 51، تعلقہ ہسپتال ڈیپلو میں 91، تعلقہ ہسپتال کھیمی جو پار میں 160، تعلقہ ہسپتال چھاچھرو میں 241، تعلقہ ہسپتال ننگرپارکر میں 155 اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس مٹھی میں 220وائل دستیاب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ضلع تھرپارکر کے اسلام کوٹ، چیلہار، کھینسر اور کلوئی اسپتالوں کو تھرپارکر میں صحت پر کام کرنے والی پی پی ایچ آئی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تعلقہ اسپتالوں کے سول سرجن اور ایم ایس سول اسپتال مٹھی سمیت تعلقہ اسپتالوں کے بجٹ سے ادویات کی خریداری کے ذمہ دار ہیں، ہم ہنگامی بنیادوں پر ان سے تعاون اور نگرانی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سانپ کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین کی دستیابی، ویکسین کی کوئی کمی نہیں۔ سانپ کے کاٹنے والے مریضوں کا ذمہ داری سے اور مفت علاج کیا جا رہا ہے جن مریضوں کے جسم میں سانپ کے زہر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے انہیں ٹرٹیری کیئر حیدرآباد کے اسپتال میں بھیجا جاتا ہے تاکہ وہاں ان کا مکمل علاج کیا جاسکے۔ جنوری 2025 سے اب تک تھرپارکر کے اسپتالوں میں سانپ کے کاٹنے کے 1023 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ ہر مریض کو ان کے جسم میں زہر کے لحاظ سے 05 سے 25 وائل کے انجکشن لگائے جاتےہیں۔\378

متعلقہ عنوان :