نوشہرہ جدیدپولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں ،02ملزمان کو گرفتار،80لیٹر شراب برآمد

ہفتہ 23 اگست 2025 17:55

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) تھانہ مسافرخانہ اور تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے80لیٹر شراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ کینٹ اور تھانہ ڈیراور پولیس نے 02ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01کلو 790گرام چرس برآمد کرلی جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ سول لائنز،بغدادالجدید،عباس نگر،ڈیرہ نواب صاحب اور تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے05ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ04عدد پسٹل 30بوراور 01عدد ریوالور 32بوربرآمد کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او محمدحسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :