شہادت حضرت امام حسنؓ کے موقع پر ریسکیو 1122ملتان کا ایمرجنسی کور پلان جاری

ہفتہ 23 اگست 2025 17:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) شہادت حضرت امام حسنؓ کے موقع پر28 صفر المظفر کو ریسکیو 1122ملتان نے ایمرجنسی کور پلان جاری کر دیا۔ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد بلال کے مطابق ضلع ملتان میں 9 ایمبولینسز، 23 موٹر بائیک ایمبولینسز، 3فائر وہیکلز، 3 ایدھی ایمبولینسز، 1 میڈیکل فرسٹ ایڈ کیمپ اور 21 ریسکیو پوسٹ تعینات کی گئی ہیں۔

دہلی گیٹ طاہر پلازہ پر خصوصی میڈیکل فرسٹ ایڈ کیمپ بھی قائم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو سٹاف اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں براہِ راست ایمرجنسی کور پلان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ریسکیو 1122 کا کنٹرول روم 24/7 فعال اور ہر ایمرجنسی کال پر فوری رسپانس دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ جلوس کے روٹس اور اہم مقامات پر ایمبولینسز موجود ہیں۔اہم امام بارگاہوں اور جلوس روٹس پر ایمبولینسز و فائر وہیکلز اور سٹاف تعینات کیا گیا ہے ۔ایمرجنسی رسپانس میں تاخیر یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔