ملزمان اشتہاری کو پناہ و خوراک دینے پر دو سہولت کار گرفتار، مقدمات درج

ہفتہ 23 اگست 2025 17:59

ڈیرہ اسماعیل خان،، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) کڑی خیسور پولیس نے اشتہاری کو پناہ و خوراک دینے پر مختلف چھاپوں کے دوران دو سہولت کاروں کےخلاف مقدمات درج کرکے ان کو گرفتار کرلیا۔ کڑی خیسور پولیس نے خانو خیل کڑی خیسور میں کارروائی کرتے ہوئے فرید اللہ نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم فرید اللہ موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کو پناہ و خوراک دینے پر اس کے سہولت کار فرحان کو گرفتار کرلیا۔ دوسری کارروائی میں پولیس نے غلام مصطفیٰ کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں اطلاع تھی کہ پولیس کو مطلوب ملزم یونس عرف جونی موقع پر موجود ہے، لیکن اشتہاری ملزم پولیس کے پہنچنے سے پہلے فرار ہوگیا ۔پولیس نے پناہ و خوراک دینے پر غلام مصطفیٰ کو گرفتار کرلیا، پولیس نے دونوں ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔\378

متعلقہ عنوان :