جیکب آباد پولیس کا گرینڈ آپریشن، 50 سے زائد منشیات کے عادی افراد گرفتار

ہفتہ 23 اگست 2025 18:06

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) جیکب آباد پولیس کا گرینڈ آپریشن، 50 سے زائد منشیات کے عادی افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایس ایس پی محمد کلیم ملک کی ہدایت پر پولیس نے ہیروئن اور آئس کے عادی افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 50 سے زائد منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار منشیات کے عادی افراد کو علاج اور بحالی کے لیے سکھر اور کوئٹہ کے ری ہیبلیٹیشن سینٹرز بھیجا جائے گا ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا مقصد معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنا اور نوجوان نسل کو بچانا ہے۔