شہری اتحاد ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے حیسکو ڈویژن ٹنڈو محمد خان کے خلاف احتجاج کیا گیا

ہفتہ 23 اگست 2025 21:26

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)شہری اتحاد ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے حیسکو ڈویژن ٹنڈو محمد خان آر او آفس کا اسٹنٹ کمرشل بلنگ کلارک شہزاد قادر بخش نظامانی کے خلاف احتجاج کیا گیا اس موقع علی بخش، جمن میرجت اور دیگر کا کہنا تھا کہ شہزاد قادر بخش نظامانی بجلی صارفین کیلئے وبال جان بن گیا واپڈا کے ریٹائر ملازمین کو فری سپلائی یونٹ اور دیگر کام کے سلسلے میں آنیوالے بجلی صارفین کو مختلف حربے استعمال کر کے پریشان کر رہا بل کی درستگی اور دیگر معاملات کے سلسلے میں آفس آنے والوں کو شہزاد قادر بخش نظامانی مختلف حربے استعمال کر کے رشوت طلب کرتا ہے اور نہ دینے والے لوگوں کو پریشان کرتا رہتا ہے اور جھوٹے دا پیچ بتا کر مطمئن کرنے کی ناکام کوشش کرتا ہے جبکہ آفس کے دیگر لوگ بھی اس سے ملے ہوئے ہیں جو کہ بجلی صارفین کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے جبکہ اس قبل بھی کئی بار اس کی شکایت افسران کو کی جا چکی ہے اور اسے شوکاز نوٹس بھی مل چکے ہیں اس کے باوجود اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا اور اس نے آفس کا ماحول خراب کر کے رکھا ہوا ہے اور اپنی من مانی کرتا رہتا ہے انہوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی. حیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر حیدرآباد، ایکس سی این حیسکو ٹنڈو محمد خان اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حیسکو آراو آفس بلنگ کلارک شہزاد قادر بخش نظامانی کے خلاف نوٹس لیا جائے

متعلقہ عنوان :