ملتان میں عبایا پہنے راہ چلتی لڑکی کے ساتھ اوباش نوجوان کی انتہائی نازیبا حرکت، ملزم گرفتار

واقعہ سامنے آنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ حرم گیٹ میں ایف آئی آر درج کی اور ملزم کو جدید تکنیکی اقدامات کے ذریعے مختصر وقت میں گرفتار کر لیا گیا؛ ملتان پولیس

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 23 اگست 2025 17:05

ملتان میں عبایا پہنے راہ چلتی لڑکی کے ساتھ اوباش نوجوان کی انتہائی ..
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں عبایا پہنے راہ چلتی لڑکی کے ساتھ اوباش نوجوان کی انتہائی نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق ملتان میں میڑک کلاس کی طالبہ کو حراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آئی جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ واقعہ حرم گیٹ کے علاقہ میں پیش آیا، سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو مین دیکھا جاسکتا ہے کہ عبایا پہن کر گلی سے گزرتی ہوئی دسویں کلاس کی طالبہ کو موٹر سائیکل سوار اوباش نوجوان نے حراساں کیا۔

بتایا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر واقعے کا مقدمہ دج کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت وقاص عرف وکی کے نام سے ہوئی، ملتان پولیس کا کہنا ہے کہ گلی میں طالبہ کو موٹر سائیکل سوار کی جانب سے ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ حرم گیٹ میں ایف آئی آر درج کی اور ملزم کو جدید تکنیکی اقدامات کے ذریعے مختصر وقت میں گرفتار کر لیا گیا کیوں کہ خواتین کے تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی ہمارا عزم ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف فیصل آباد میں کمسن بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا، ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ سی سی ڈی ٹیم ملزم کو برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی اور انہوں نے ملزم کو پولیس حراست سے چھڑوا کر فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر فائرنگ کے تبادلے میں ملزم مارا گیا لیکن اس کے ساتھی فرار ہوگئے، مارا جانے والا ملزم بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے، نازیبا ویڈیوز بنا کربلیک میل کرنے میں ملوث تھا، ملزم کے موبائل سے زیادتی کی متعدد ویڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں۔