Live Updates

سپیکرقومی اسمبلی کی پاک افغان باڈر پر افغان طالبان کے حملے کی مذمت

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:16

سپیکرقومی اسمبلی  کی پاک افغان باڈر پر افغان طالبان کے حملے کی   مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے پاک افغان باڈر پر افغان طالبان کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سپن بولدک اور چمن سیکٹر پر حملوں کو ناکام بنانے اور افغان طالبان کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ بدھ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کی مسلح افواج کی بروقت اور مؤثر کارروائی قابل ستائش ہے، مسلح افواج نے ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے قومی غیرت و بہادری کی نئی مثال قائم کی ہے۔سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے دشمن کے حملوں کو مؤثر انداز میں پسپا کیا۔پارلیمان اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ افغانستان کی جانب سے جارحیت علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی دفاعی سرحدوں کا بھرپور تحفظ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات