سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کا مبینہ مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک ،دو فرار

ہفتہ 23 اگست 2025 22:27

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ،دو فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کانڈیوال کے علاقہ کے میں ڈاکوؤں اور سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی آفیسر حاجی نصراللہ نے ناکہ بندی کے دوران تین موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،ملزمان سی سی سی آفیسر حاجی نصراللہ اور ان کی ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فصلوں میں داخل ہوگئے ،قاسم عرف ذوالفقار اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا دیگر دو ساتھی فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلہ کے بعد سرچ آپریشن کے دوران فصلوں سے قاسم عرف ذوالفقار کی نعش ملی۔ ہلاک ہونیوالا ڈاکو ضلع سرگودھا، حافظ آباد، چنیوٹ اور فیصل آباد سمیت متعدد علاقوں کی پولیس کو 42 مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس کی جانب سے ہلاک ہونیوالے ڈاکو کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔\378