ژوب ،پولیس ،لیویز کی کارروائی، قلعہ سیف اللہ سے چھینی گئی چاول کی 799بوریاں برآمد

ہفتہ 23 اگست 2025 22:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) ژوب میں پولیس اور لیویز کی کاروائی قلعہ سیف اللہ سے چھینی گئی چاول کی 799بوریاں برآمد کرلیں ۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق14اگست کو قلعہ سیف اللہ سے نامعلوم مسلح افراد چاول سے لدا اسلحے کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کے بعد لیویزاور پولیس نے خفیہ اطلاع کی بناء پر ژوب کے علاقے کلی شہابزئی میں فتح محمد نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر چاول کی 799بوریاں برآمد کرلیں ۔ حکام کے مطابق مزید بوریاں برآمد کرنے کے لیے کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :