سکھر کے شہریوں اور تاجر برادری کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ

ہفتہ 23 اگست 2025 22:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)ترجمان سندھ حکومت ومئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ سکھر کے شہریوں اور تاجر برادری کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، سکھر کی تعمیر و ترقی کیلئے سکھر کی تاجر برادری کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے ان کی خدمات کو قد ر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انشاء اللہ شہری و تاجر برادری کے مسائل کیلئے مشترکہ طور پر کام کرینگے تاکہ ان مسائل سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہران مرکز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں منتخب صدر و دیگر اراکین کی تقریب حلف برادری سے خطاب کے دوران کیا ، تقریب میں ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل ، تاجر سپریم کونسل کے حاجی محمدشفیع عباسی ، راجپوت بندھانی کے صدر حاجی شریف بندھانی ، ٹائون چیئرمین طارق حسین چوہان ، پی پی سکھر سٹی کے صدر احسان لاشاری ،مہران مرکز ایسوسی ایشن سکھر کے صدر ممتاز لکی و دیگر اراکین سمیت سکھر کی تاجر تنظیموں کے رہنمائوں ، سول سوسائٹی کے نمائندگان و معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، قبل ازیں حلف برداری مہران مرکز ایسوسی ایشن کے صدر ممتاز لکی نے یاداشت نامہ و مہران مرکز کے دکانداروں کو درپیش مشکلات سے مہمان گرامی کا آگاہ کیا اور مسائل کے حل کیلئے اپیل کی ، شرکاء تقریب کی جانب سے ترجمان سندھ حکومت ومئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا جبکہ مہران مرکز ایسوسی ایشن کی جانب سانہیں پگڑی بھی پہنائی گئی اور انہیں پی پی سکھرسٹی کا ترجمان مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ، بعد ازیں حلف برداری مہمان گرامی نے نومنتخب صدر ممتاز لکی اور دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب اراکین ایسوسی ایشن سمیت سکھر شہر کی فلاح و بہبود و تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔