ریسکیو 1122 نے ڈھیری حلیم نیل بند آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا

ہفتہ 23 اگست 2025 22:39

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ڈھیری چینا حلیم نیل بند (مانسہرہ حدود) میں پیش آنے والے تباہ کن کلائوڈ برسٹ کے سانحہ کے بعد ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے جوانوں نے 8 روز تک مسلسل دن رات محنت، عزم اور قربانی کے ساتھ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ آپریشن کی براہِ راست نگرانی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا محمد طیب عبداﷲ، ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد نے کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بٹگرام انجینئر تنویر احمد نے آپریشن کی قیادت سنبھالی جبکہ سٹیشن ہائوس انچارج وقار احمد، شفٹ انچارج محمد فہیم اور شیراز احمد نے بھی اپنی ٹیموں کے ہمراہ بھرپور کردار ادا کیا۔ متاثرہ علاقہ سے تمام جاں بحق افراد کے جسد خاکی عزت و احترام کے ساتھ برآمد کر کے ورثاءکے حوالہ کئے گئے۔

(جاری ہے)

سرچ اینڈ ریسکیو آریشن میں ریسکیو کی ٹیم، ضلع انتظامیہ افسران، پولیس، ریونیو اور لوکل والنٹیئر نے حصہ لیا۔

آپریشن میں 20 سے زائد ریسکیو اہلکار شریک رہے۔ آپریشن کے دوران تین 3 ایمبولینسز، ایک ڈیزاسٹر وہیکل استعمال کئے گئے۔ یہ آپریشن ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیت، قربانی اور فرض شناسی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس نے نہ صرف متاثرین کو سہارا دیا بلکہ عوام کا اعتماد بھی مزید مضبوط کیا۔

متعلقہ عنوان :