چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا سیشن جج کی ریٹائرمنٹ پر کمرہ عدالت میں غیر مناسب رویہ کانوٹس ، وضاحت طلب کر لی

ہفتہ 23 اگست 2025 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا سیشن جج کی جانب سے ریٹائرمنٹ پر کمرہ عدالت میں غیر مناسب رویہ کا نوٹس ، وضاحت طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

سابق سیشن جج ساہیوال ابراہیم اصغر ریٹائرمنٹ کے روز اپنی کرسی کو سیلوٹ کرتے اور وڈیو بنواتے رہے جس کے بعد یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج ابراہیم اصغر کے رویہ کا سخت نوٹس لیکر ان سے وضاحت طلب کرلی۔