صوابی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ ،دو موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق

ہفتہ 23 اگست 2025 22:58

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)صوابی کے موضع ٹھنڈ کوئی کے بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موضع زیدہ کے دو موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق ہو گئے ، مقتولین میں جے یو آئی زیدہ کے سابق امیر سراج الرحمن بھی شامل ہیں ، اویس الحسن سکنہ زیدہ نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات 39 سالہ سراج الرحمن ہمارے گھر کے قریب آکر میرے 30 سالہ بھائی حمزہ حسن کو ساتھ لے کر موٹر سائیکل پر اپنے گاں زیدہ سے شمالی بانڈہ ٹھنڈ کوئی کی طرف روانہ ہوگئے جب وہ ٹھنڈ کوئی بائی پاس روڈ پر مسجد اصحاب کے قریب پہنچے تو وہاں نامعلوم ملزم/ ملزمان نے دونوں پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے ، ہمارا مختلف کسان کے ساتھ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے ، معلومات ، تصدیق اور تسلی کے بعد دعویداری کروں گا ، سردست نامعلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف دعویدار ہوں ، مقتول سراج الرحمن جے یو آئی زیدہ سٹی کے سابق امیر تھے ۔