ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراوکاڑہ نے ٹریٹمنٹ پلانٹ پر سولرائزیشن کے لیے جاری کاموں کا جائزہ لیا

ہفتہ 23 اگست 2025 22:58

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراوکاڑہ جنرل علیزہ ریحان نے ڈسپوزل اسٹیشنز اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سولرائزیشن کے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے 1 فور ایل اور 2 فور ایل میں قائم واٹر ڈسپوزل سٹیشن اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر سولرائزیشن کے لیے جاری کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علیزہ ریحان نے کہا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر ڈسپوزل اور اسٹیشنز ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر سولرائزیشن کے امور کو فوری پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر کے پانی کی نکاسی کے لیے واٹر ڈسپوزل اسٹیشن اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر سولرائزیشن کا اقدام اپنی نوعیت کا بھی مثال منصوبہ ہے جس کے تحت بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارا حاصل ہوگا اور سرکاری اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس منفرد اور بہترین منصوبے کی تنصیب کے دوران تمام تکنیکی امور کا خصوصی خیال رکھا جائے اور اس کی بروقت تکمیل سے عوام کو جلد از جلد مستفید کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔\378

متعلقہ عنوان :