طالبان نے دیر لوئر میں پولیس چوکی کو آگ لگادی

ہفتہ 23 اگست 2025 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)دیر لوئر تھانہ خال کی حدود میں واقع بارون پولیس چوکی کو طالبان نے آگ لگادی۔پولیس ذرائع کے مطابق آگ سے پولیس چوکی کو نقصان پہنچا ہے تاہم پولیس چوکی پر پولیس اہلکار موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس چوکی کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر خالی کروایا گیا تھا۔دوسری جانب طالبان نے پولیس چوکی کو آگ لگانے کی ذمہ داری قبول کرلی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔